امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن پر امریکی فوجی زخمی

امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن پر امریکی فوجی زخمی

(ویب ڈیسک) امریکی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری فوجی آپریشنز کے دوران ایک نیوی اہلکار زخمی ہو گیا، لیکن اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

امریکی بحریہ نے بتایا ہے کہ اس کا ایک اہلکار طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن پر ایک حادثے میں زخمی ہوا ہے، یہ واقعہ گزشتہ روز بحرہ عرب میں پیش آیا ہے۔

امریکی بحریہ کے مطابق اہلکار معمولی زخمی ہوگا ہے اور اس علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی بحریہ نے کہا تھا کہ وہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور جیسے ہی وہ ریڈار پر آیا تو اسے نشانہ بنائیں گے۔

Watch Live Public News