مہلک کرونا وائرس مزید 65 جانیں لے گیا

مہلک کرونا وائرس مزید 65 جانیں لے گیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) مہلک کرونا وائرس مزید 65 جانیں لے گیا، اموات کی تعداد 20 ہزار 465 ہو گئی،، ایک روز میں 2 ہزار 724 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چار اعشاریہ چھے ایک فیصد رہی،، فعال کیسز کی تعداد 60 ہزار 268 ہو گئی۔۔ 4 ہزار 242 مریضوں کی حالت تشویشناک۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 65مریض جاں بحق ہوئے ٗ ملک میں 2ہزار724افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 60ہزار268 ہو گئی ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ27ہزار 843مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ 9لاکھ 08ہزار576مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ افسوسناک طور پر کورونا سے تاحا20ہزار465موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 59076ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News