ویب ڈیسک: پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی طرف عملی قدم اٹھاتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا تاریخی فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہناہے کہ یہ اقدام قومی ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے،اضافی بجلی کو بٹ کوائن مائننگ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں لانے کی حکومتی حکمت عملی ۔ پاکستان کرپٹو کونسل اس منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی،اس منصوبے کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو پاکستان کی جانب متوجہ کرنا ہے۔
یہ منصوبہ ٹیکنالوجی سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے،حکومت معیشت کو جدید بنانے کیلئے ڈیجیٹل نظام لا رہی ہے، بٹ کوائن مائننگ اور ڈیٹا سینٹرز کی بجلی کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ٹیکنالوجی سے قومی سلامتی میں نئی جہتیں شامل ہوں گی،جدید ڈیجیٹل منصوبے ملکی استعداد کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں،ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر ملکی خودمختاری کو تقویت دے گا۔