امریکی نائب صدر سے گلے ملنے پر تنقید کے بعد اریکا کرک کی وضاحت آگئی

امریکی نائب صدر سے گلے ملنے پر تنقید کے بعد اریکا کرک کی وضاحت آگئی
کیپشن: امریکی نائب صدر سے گلے ملنے پر تنقید کے بعد اریکا کرک کی وضاحت آگئی

ویب ڈیسک: امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ جذباتی انداز میں گلے ملنے کی وائرل ویڈیو پر تنقید کے بعد، مرحوم چارلی کرک کی بیوہ، اریکا کرک نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے اس پر اعتراض کیا ہے، انہیں شاید خود ایک بار گلے لگنے کی ضرورت ہے۔

میگن کیلی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اریکا کرک نے کہا کہ جو لوگ انہیں جانتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ وہ فطری طور پر گلے ملنے والی شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ اس منظر کو غلط سمجھنا چاہتے ہیں تو یہ ان کی اپنی سوچ ہے۔ 

اریکا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ اور نائب صدر ایک دوسرے کے قریب آئے، تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ "نائب صدر کہہ رہے تھے کہ وہ تم پر فخر کرے گا، اور میں نے جواب میں کہا خدا آپ کو خوش رکھے۔ میں نے ان کے سر کے پچھلے حصے کو چھوا، جیسا کہ میں ہر کسی کے ساتھ کرتی ہوں جسے میں گلے لگاتی ہوں۔"

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں کو یہ منظر غلط لگتا ہے تو وہ اپنی مرضی سے سوچ سکتے ہیں۔ مزاحیہ انداز میں کہا، "اگر میں نے کوئی نامناسب حرکت کی ہوتی تو شاید تنقید کم ہوتی۔"

اس سے قبل، فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں اریکا کرک نے کہا تھا کہ ان کے مرحوم شوہر کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، مگر جے ڈی وینس میں انہیں کچھ ایسی خصوصیات ضرور نظر آتی ہیں جو ان کے شوہر میں تھیں۔

اریکا اور چارلی کرک نے 2021 میں شادی کی تھی، اور ان کے دو بچے ہیں—ایک بیٹی 2022 میں اور ایک بیٹا 2024 میں پیدا ہوا۔

Watch Live Public News