ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کراچی : ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1800 روپے اضافےکے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 50 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت 1542 روپے اضافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 772 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے 1668 ڈالر فی اونس ہے۔

ڈالر:‌ دوسری جانب انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 95 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 220 روپے 68 پیسے پر بند ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے سے 224 روپے 40 پیسےکا ہوگیا ہے۔

گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر انٹربینک میں 219 روپے 73 پیسے تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔