ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں سعودی عرب نے کردار ادا کیا۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مجھے دونوں ممالک میں جنگ بندی کرانے اور ترقی کے لیے سازگار محفوظ مستقبل بنانے پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دورہ ایشیا کے دوران وہ جنگ نہیں تجارت پر بات کریں گے اور چین اور جنوبی کوریا کے صدور اور جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایک سال پہلے میرا ملک مردہ ملک تھا، اب یہ دنیا کا مضبوط ترین ملک ہے۔ جنگیں ختم کرنا میرا مشغلہ نہیں ہے لیکن میں اس میں اچھا ہوں اور مجھے یہ پسند ہے۔ اقوام متحدہ کو جنگ بندی کرنی چاہیے لیکن وہ نہیں کر رہی اس لیے میں کر رہا ہوں۔