ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس اور موبائل اکاونٹس نہیں چلیں گے

ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس اور موبائل اکاونٹس نہیں چلیں گے

ویب ڈیسک:بینک صارفین کے لئے بڑی خبر ، بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر موبائل والیٹس، ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے بایومیٹرک تصدیقی ضوابط  نافذ ہونے جا رہے ہیں، جس کے بعد لاکھوں پاکستانی شہریوں کے ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس اور والٹس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے جولائی 2025 میں BPRD سرکلر نمبر 1 کے ذریعے تمام بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں، ڈیجیٹل بینکوں، ڈویلپمنٹ فنانس اداروں اور الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز کے لیے بایومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیا ہے۔

نئے ضوابط کے تحت اکاؤنٹ ہولڈرز کو بایومیٹرک ویری فکیشن مکمل نہ کرنے کی صورت میں 25 اکتوبر سے اکاؤنٹس سے لین دین کی سہولت معطل ہوسکتی ہے، جس میں رقوم بھیجنے یا وصول کرنے پر بھی پابندی شامل ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے لاکھوں اکاؤنٹس، بشمول غیر ملکی کرنسی اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس متاثر ہوسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ’کنسولیڈیٹڈ کسٹمر آن بورڈنگ فریم ورک‘ اب انفرادی اور کارپوریٹ دونوں صارفین پر لاگو ہوگا، چاہے اکاؤنٹ برانچ کے ذریعے کھولا گیا ہو یا آن لائن۔

نئے قواعد کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف اقدامات کو مضبوط بنانا اور مالیاتی نظام میں شفافیت پیدا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے تمام مالیاتی اداروں کو تین ماہ کی مہلت دی تھی تاکہ وہ نئے بایومیٹرک تقاضوں پر عمل درآمد یقینی بنا سکیں، تاہم ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News