لاہور ( پبلک نیوز) کمشنر لاہور سے پاکستان پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عرفان الہی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کیخلاف پابندیوں کا شکنجہ تیار کرلیا گیا۔ 30 اگست کے بعد بغیر ویکسینیشن شہری کو پٹرول نہیں دینگے۔ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی یقین دہانی۔ کمشنر لاہور نے بڑے پٹرول پمپس پر عارضی ویکسینیشن سنڑرز قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ بینرز آویزاں کریں گے۔ ویکسینیشن کارڈ دکھائیں۔ پٹرول ڈلوائیں۔ کمشنر لاہور نے حکم دیا ہے کہ 30 اگست کے بعد پٹرول پمپس بھی چیک ہونگے۔ بغیر ویکسینیشن پٹرول نہیں ڈالیں گے۔ پٹرول پمپ مالکان اپنا قومی فرض ادا کریں۔ کووڈ پھیلاو کی روک تھام میں ساتھ دیں۔ ویکسین کی دونوں ڈوزز اور پہلی ڈوز سرٹیفکیٹ ہولڈرز بھی پٹرول لے سکیں گے۔ کمںشنر لاہور کا کہنا تھا کہ شہری سے سرٹیفکیٹ چیک کریں ۔پھر قطار میں آنے دیں۔ کسی شکایت کیصورت میں اطلاع کریں۔ پولیس پٹرول پمپس پر سرپرائز گشت کریگی۔