سندھ کے 15اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

سندھ کے 15اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا
سندھ کے پندرہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ نتائج کا معاملہ،59 میں سے46 نشستوں کی غیرحتمی غیرسرکاری پارٹی پوزیشن کےنتائج موصول ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 39 نشستیں جیت کر میدان مار لیا ہے جب کہ 6 نشستوں پرگرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین اوروائس چیئرمین کی 16 میں سے 8 نشستیں لینےمیں کامیاب ہوئے ہیں ،2 نشستیں جی ڈی اے اور2 آزاد امیدواروں کےحصے میں آئی ہے ۔ غیرحتمی غیرسرکاری پارٹی پوزیشن کےنتائج کےمطابق جنرل ممبرکی کل 32 میں سے21 نشتیں پاکستان پیپلزپارٹی نے حاصل کی ہے ،دو نشستوں پرجی ڈی اے 1، 1 نشست پرایم کیوایم اورآزادامیدوارکامیاب ہوا ہے ۔ ممبرضلعی کونسل کی کل 11میں سے 6 نشستوں پر پیپلزپارٹی سرفہرست رہی ہے ،2 پر جی ڈی اے اورایک نشست پرآزادامیدوارکےحصےمیں آئی ہے ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی تمام کیٹگیریزکی 13 نشستوں کے نتائج آنا اب بھی باقی ہیں ۔ خیال رہےکہ بلدیاتی انتخابات میں وائس چیئرمین ، چیئرمین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اورجنرل ممبر کی نشستوں پرمقابلہ تھا،ان حلقوں میں ہنگامہ آرائی اوردھاندلی کے الزامات پرانتخابات ملتوی کردئیےگئےتھے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔