ویب ڈیسک:عید پر کون نہیں چاہتا ہے انہیں عیدی ملے وہ بھی نئے نئے کرارے نوٹوں کے ساتھ، بچوں کو عید نئے کرنسی نوٹوں کی صورت میں نہ ملے تو ان کی عیدی ادھوری رہتی ہے۔
نجی بینک کے افسر نے کا کہنا تھا کہ بینک سے عید پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقۂ کار بہت ہی سادہ سا ہے، کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا خواہشمند شخص اپنے شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ کسی بھی بینک جاکر براہ راست نئے کرنسی نوٹ حاصل کر سکتا ہے، اگر بینک کے پاس کرنسی نوٹ کا اسٹاک موجود ہو تو اسے فوری طور پر کرنسی نوٹ دے دیے جاتے ہیں۔
نجی بینک کے افسر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ہر سال کمرشل بینکوں کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرتا ہے، اسٹیٹ بینک جتنے چاہے نوٹ دے سکتا ہے، اس پر کوئی بینک اسٹیٹ بینک سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ کم کیوں دیئے یا مزید چاہئیں، بس اسٹیٹ بینک نے جتنے دے دیے اتنے ہی بینک قبول کرتے ہیں۔
عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ اسٹیٹ بینک جتنے بھی بینکوں کو نوٹس دیتا ہے، وہ چند دنوں میں ہی ختم ہو جاتے ہیں، اس بار بھی ہمارے بینک میں پندرہویں روزے کو نئے کرنسی نوٹس آئے تھے جو چند دنوں میں ختم ہوگئے تھے۔
بینکرز کے مطابق نئے کرنسی نوٹ جلد ختم ہونے کی اصل وجہ یہ ہوتی ہے کہ کرنسی نوٹ زیادہ تر بینک کا عملہ اپنے ہی جاننے والوں میں تقسیم کردیتا ہے، اس لیے دیگر افراد کیلئے جو خاص طور پر عید کیلئے نئے کرنسی نوٹ لینے بینک کا رخ کرتے ہیں ان کے حصے میں کچھ نہیں آتا۔
اسلام آباد میں حبیب بینک آئی 8 برانچ کے مینیجر رانا عمیر کہتے ہیں کہ 2 سے 3 برس قبل تک اسٹیٹ بینک خود نئے کرنسی نوٹ دیتا تھا، ایک کوڈ کے ذریعے عوام اسٹیٹ بینک سے رابطہ کرکے نئے کرنسی نوٹ حاصل کر لیتے تھے لیکن اب اس حوالے سے بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں۔