امریکی محکمہ صحت کا 10 ہزار مستقل ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

امریکی محکمہ صحت کا 10 ہزار مستقل ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) امریکی محکمہ صحت کی جانب سے  10 ہزار مستقل ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 امریکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب محکمہ صحت کے 10 ہزار ملازمین پہلے ہی رضاکارانہ طور پر مستعفی ہو چکے ہیں۔برطرفیوں کے بعد   محکمے  کے مستقل ملازمین کی تعداد 82 ہزار سے کم ہوکر 62 ہزار رہ جائے گی۔

امریکی محکمہ صحت کے تنظیمی ڈھانچے میں بھی بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں،  ادارے کی 28 شاخوں کو کم کرکے 15 کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ علاقائی دفاتر کی تعداد بھی 10 سے کم کرکے 5 کر دی جائے گی۔

امریکی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے  نتیجے میں قومی خزانے کو سالانہ 1.8 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔

امریکی محکمہ صحت کے سیکرٹری رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کا کہنا ہے  ہم صرف بیوروکریسی کو کم نہیں کر رہے بلکہ اس ادارے کو اس کے بنیادی مشن اور نئی ترجیحات کے مطابق دوبارہ ترتیب دے رہے ہیں۔ 

Watch Live Public News