سولر صارفین پرعائد 16 فیصد جی ایس ٹی عارضی طور پر معطل 

 سولر صارفین پرعائد 16 فیصد جی ایس ٹی عارضی طور پر معطل 
کیپشن:  سولر صارفین پرعائد 16 فیصد جی ایس ٹی عارضی طور پر معطل 

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے سولر توانائی استعمال کرنے والے صارفین پر عائد 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس ( جی ایس ٹی) کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سولر صارفین کی جانب سے دائر نظرِ ثانی درخواست منظور ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سولر جی ایس ٹی سے متعلق اپیل قبول کرتے ہوئے معاملہ دوبارہ سماعت کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب کو ارسال کر دیا ہے۔ صدر نے ہدایت کی کہ اس کیس کی نئے سرے سے جامع اور مفصل جانچ کی جائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جس کے بعد سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین پر جی ایس ٹی نافذ کیا گیا تھا۔ ٹیکس کے اطلاق کے بعد صارفین کو بھاری ادائیگیوں کا سامنا تھا، جس پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

فروری میں وفاقی ٹیکس محتسب نے ٹیکس وصولی کا حکم دیا تھا، تاہم رواں ماہ دائر کی گئی نظرثانی درخواست پر صدر مملکت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کو مؤخر کرتے ہوئے اس معاملے کی ازسرِنو سماعت کی منظوری دے دی ہے۔

Watch Live Public News