لاہور کی مشہور سوسائٹی بحریہ ٹاؤن سمیت دیگر پروجیکٹس اندھیرے میں ڈوب گئے

لاہور کی مشہور سوسائٹی بحریہ ٹاؤن سمیت دیگر پروجیکٹس اندھیرے میں ڈوب گئے

ویب ڈیسک: لاہور کی مشہور سوسائٹی بحریہ ٹاون کی بجلی منقطع، بحریہ ٹاون  کے دیگر پروجیکٹس کی بجلی بھی کاٹ دی گئی۔

لیسکو حکام کے مطابق بحریہ نشیمن، بحریہ آرچرڈ بحریہ ایجوکیشن سٹی اور بحریہ ٹاون کی بجلی منقطع کی گئی، تمام علاقہ اس وقت تاریکی میں ڈوب گیا۔

عدم ادائیگی کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن کے تمام پروجیکٹس کی بجلی منقطع کی گئی، بحریہ ٹاون اور دیگر پروجیکٹس کے کروڑوں روپے کے بل ادا نہیں ہیں۔

رہائشی بل بحریہ ٹاون انتظامیہ کو ادا کرتے ہیں، انتظامیہ کو متعدد نوٹس دیے مگر بل کی ادائیگی نہیں کی گی۔

لیسکو نے واجبات کی عدم ادائیگی پر مختلف بلاکس اور کمرشل ایریاز کی بجلی بند کر دی، اس سے قبل بحریہ حکام کو متعدد بار نوٹس دیے گے مگر واجبات ادا نہ کیے گے جس کی وجہ سے کاروائی عمل میں لائی گی۔ 

Watch Live Public News