الیکشن کمیشن کی نگران حکومت کی مدت بڑھانے سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش

الیکشن کمیشن کی نگران حکومت کی مدت بڑھانے سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش
کیپشن: الیکشن کمیشن کی نگران حکومت کی مدت بڑھانے سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت بڑھانے سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کردی۔ 

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل224ون میں ترمیم کی سفارش کی ہے۔ الیکشن کمیشن لیگل ریفارم کمیٹی نے سفارشات وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سفارش کی ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کی صورت میں انتخابات90کے بجائے120روز میں کرائے جائیں۔ اسمبلی کی مدت ختم ہونے پر انتخابات 60کے بجائے90روز میں کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انتخابی مہم کا وقت بھی28روز سے بڑھاکر 45روز کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا ہے کہ شیڈول اور عدالتی کارروائیوں کے باعث بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں مشکلات کا سامنا ہوتاہے۔ نگران حکومت کی مدت بڑھانے کا مقصد بھرپور تیاریوں کو یقینی بنانا ہے۔

Watch Live Public News