ٹرمپ انتظامیہ کی سپریم کورٹ سے امریکی شہریت کے پیدائشی حق پر نظرِ ثانی کی درخواست

ٹرمپ انتظامیہ کی سپریم کورٹ سے امریکی شہریت کے پیدائشی حق پر نظرِ ثانی کی درخواست
کیپشن: ٹرمپ انتظامیہ کی سپریم کورٹ سے امریکی شہریت کے پیدائشی حق پر نظرِ ثانی کی درخواست

ویب ڈیسک:   ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکی شہریت کے پیدائشی حق (Birthright Citizenship) سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے۔

یہ حکم نامہ صدر ٹرمپ نے صدارت سنبھالتے ہی جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایسے بچوں کو شہریت نہ دی جائے جو امریکا میں پیدا تو ہوں، لیکن ان کے والدین میں سے کوئی بھی امریکی شہری یا گرین کارڈ ہولڈر نہ ہو۔

وزارتِ انصاف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نچلی عدالتوں نے اس اہم پالیسی کو روک کر سرحدی سلامتی کو نقصان پہنچایا، اور ہزاروں نااہل افراد کو شہریت کا راستہ دیا۔ وزارت نے درخواست کی ہے کہ سپریم کورٹ 6 اکتوبر سے شروع ہونے والی اپنی نئی مدت میں اس مقدمے کی سماعت کرے۔

اس پالیسی کے خلاف متعدد مقدمات دائر کیے گئے، جن میں مؤقف اپنایا گیا کہ یہ اقدام آئین کی چودہویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے، جو امریکا میں پیدا ہونے والے ہر فرد کو شہریت کا حق دیتی ہے۔

Watch Live Public News