انٹراپارٹی الیکشن:مولانا فضل الرحمان کو الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس

انٹراپارٹی الیکشن:مولانا فضل الرحمان کو الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس
کیپشن: انٹراپارٹی الیکشن:مولانا فضل الرحمان کو الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے بعد جمیعت علمائے اسلام پاکستان الیکشن کمیشن کے ریڈار پرآگئی۔ الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمن کو انٹرا پارٹی الیکش نہ کرانے پر کل طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےانٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پرجمیعت علمائے اسلام پاکستان کونوٹس جاری کردیا ، الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام پاکستان کوکل صبح 10 بجے طلب کیاہے۔

ممبرنثاردرانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پرسماعت کرے گا۔

جمیعت علمائے اسلام پاکستان نےتاحال انٹراپارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے اورنہ سرٹیفیکیٹ کمیشن میں جمع کروائے ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی بڑی جماعت کوانٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پرانتخابی نشان سے محروم کردیاتھا۔

Watch Live Public News