کراچی میں گھریلو جھگڑے پرشوہر نے بیوی کو ذبح کردیا

کراچی میں گھریلو جھگڑے پرشوہر نے بیوی کو ذبح کردیا
کیپشن: کراچی میں گھریلو جھگڑے پرشوہر نے بیوی کو ذبح کردیا

ویب ڈیسک: کراچی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کوتیزدھار آلے سے قتل کردیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کےعلاقے کورنگی زمان ٹاؤن نورانی بستی میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جہاں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اللہ دتہ کو جائے وقوعہ سے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ، پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم وہیں موجود تھا۔

حکام نے کہا کہ مقتولہ خاتون خورشیدہ بیگم کی چار بیٹیاں ہیں جو سب شادی شدہ ہیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا تاہم گرفتار ملزم کے خلاف زمان ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Watch Live Public News