مرغی کا نیلا انڈا دینے کا انوکھا واقعہ، گاؤں میں ہلچل مچ گئی

مرغی کا نیلا انڈا دینے کا انوکھا واقعہ، گاؤں میں ہلچل مچ گئی

(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع داونگیرے کے گاؤں نالور میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مرغی نے نیلے رنگ کا انڈا دے کر سب کو دنگ کر دیا۔

مرغی کے مالک سید نور  کا کہنا ہے کہ  جب وہ معمول کے مطابق انڈے جمع کرنے گئے تو ایک انڈے کا نیلا رنگ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ 

انہوں نے کہا کہ  ان کی یہ مرغی گزشتہ 2 سالوں سے سفید یا ہلکے پیلے رنگ کے انڈے دیتی آئی ہے، مگر پہلی بار اس نے نیلے رنگ کا انڈا دیا ہے۔

سید نور نے بتایا کہ ان کے پاس کل 10 مرغیاں ہیں، مگر اس سے پہلے کبھی کسی نے ایسا انڈا نہیں دیا۔

 جیسے ہی یہ خبر گاؤں میں پھیلی، لوگ بڑی تعداد میں انڈا دیکھنے ان کے گھر پہنچ گئے۔

محکمہ مویشی پالن کے اہلکار بھی موقع پر پہنچے اور اس انوکھے واقعے پر حیرانی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرغی کی خوراک سے متعلق سوالات کیے، جس پر سید نور نے واضح کیا کہ وہ مرغیوں کو بالکل عام خوراک دیتے ہیں۔

سید نور کی جانب سے   نیلے انڈے کو محفوظ رکھا گیا ہے جبکہ حکام اس غیر معمولی واقعے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیق کر رہے ہیں ۔

Watch Live Public News