جہلم ( پبلک نیوز) میٹرک کے طالب علم پر نوجوانوں کا بہیمانہ تشدد، نوجوانوں نے اپنی عدالت لگا کر خوب تشدد کیا۔
فوٹیج میں واضع دکھا جاسکتا ہے کہ با اثر نوجوانوں نے تھپڑوں مکوں اور ڈنڈوں سے تشدد کیا جارہا ہے، نوجوان نے پولیس کو حصول انصاف کے درخواست داٸر کردی، نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب اپنی عدالت لگا کر تشدد کرنے والے فرار ہوگئے۔