ہنڈاموٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ہنڈاموٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: سستی سواری اور مہنگی کر دی گئی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، موٹر سائیکل کی قیمت میں اضافہ سیلز ٹیکس لگنے کی وجہ سے ہوا۔ سترہ فیصد سیلز ٹیکس سے 15ہزار روپے سے لیکر 44ہزار 500روپے تک اضافہ ہوا، شہری قیمت میں اضافے سے شدید پریشان ہیں۔

ہنڈا کی موٹر سائیکل ایک بار پھر مہنگی ہو گئی، سترہ فیصد سیلز ٹیکس لگنے کے بعد سی ڈی 70موٹر سائیکل 97ہزار 800 روپے، سی ڈی ڈریم ایک لاکھ 4500 روپے، پرائڈر ایک لاکھ 33،500روپے ہو گئی۔ سی جی 125 سی سی ایک لاکھ 56ہزار 900روپے کی ہوگئی جبکہ سی جی 125ایس ایک لاکھ 88ہزار کی ہوگئی۔ موٹر سائیکلیں مہنگی ہونی کی وجہ سے شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے کہتے ہیں کہ حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کر پا رہی اب تو سائیکل پر ہی آنا پڑے گا۔

موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کاروبار کرنے والے حضرات بھی پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے وعدے کیے مگر کچھ نہ ہو سکا، گروپ لیڈر الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسویس ایشن رانا سکندراعظم خاں بھی موٹر سائیکل کی قیمت میں اضافے پر بول پڑے کہتے ہیں کاروبار مزید متاثر ہوں گے۔ موٹر سائیکل غریب کی سواری ہے جو دن بدن مہنگی ہوتی جا رہی ہے شہری حکومت سے مہنگائی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔