ویب ڈیسک: امریکا کی جانب سے جنگی مشقوں اور بحری بیڑے کی مشرقِ وسطیٰ میں آمد کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے مجوزہ فوجی مشقوں کے پیشِ نظر فضائی حدود سے متعلق نوٹم جاری کر دیا ہے۔ نوٹم میں ہدایت دی گئی ہے کہ 27 سے 29 جنوری کے دوران آبنائے ہرمز کے اطراف 25 ہزار فٹ سے کم بلندی پر پرواز نہ کی جائے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ فوجی مشقیں تقریباً 9 کلو میٹر کے دائرۂ کار میں ہوں گی۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر امریکی بحری جہاز ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئے تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر بیانات زیادہ دیتے ہیں، تاہم جنگ کا فیصلہ بیانات سے نہیں بلکہ میدانِ عمل میں ہوگا۔