ویب ڈیسک: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ اگر حماس ہتھیار ڈال دے اور یرغمالیوں کو رہا کر دے تو جنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ میں جلد جنگ بندی معاہدے کی امید رکھتا ہے، تاہم جب تک محاصرہ اور امدادی سامان کی بندش جاری ہے، مذاکرات بے مقصد ہیں۔
حماس کے رہنما خلیل الحیا نے ویڈیو بیان میں کہا کہ غزہ کا محاصرہ شدید ہو چکا ہے اور شہری فاقوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق فوری امداد فراہم کرنا فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے۔
ادھر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے کو عالمی برادری کی ناکامی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عارضی وقفے ناکافی ہیں اور مکمل جنگ بندی کے ساتھ ساتھ امدادی رسائی بھی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔