گزشتہ روز امریکی ڈالر 207 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے مہنگا ہوا، 208 روپے 75 پیسے میں فروخت ہوا تھا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی، انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 112 اعشاریہ نو پانچ پوائنٹس کمی کے بعد 41 ہزار 765 اعشاریہ چھے دو پر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران 12 کروڑ 26 ہزار 838 شیئرز کا لین دین ہوا، کاروبار میں صفر اعشاریہ دو سات فیصد کمی دیکھی گئی۔Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/BxztniOacU pic.twitter.com/CrkVMQu4D6
— SBP (@StateBank_Pak) June 28, 2022
کراچی : روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج کمی دیکھی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 7 پیسے کمی کے بعد 206 روپے 87 پیسے کا ہو گیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میںبھی نمایاںکمی دیکھی گئی ہے.