انڈونیشیا میں چرچ کے باہر خودکش دھماکہ، متعدد زخمی

انڈونیشیا میں چرچ کے باہر خودکش دھماکہ، متعدد زخمی

جکارتہ(پبلک نیوز) انڈونیشیا میں چرچ کے باہر دو حملہ آوروں نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ا حملہ انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں کیا گیا، جس وقت دھماکا ہوا اس وقت چرچ میں مذہبی تقریبات جاری تھیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ چرچ کے پادری نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار مشتبہ بمباروں نے چرچ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈ نے انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا، انہوں نے خود کو چرچ کے دروازے پر ہی اڑا لیا۔

دھماکے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک زرودار دھماکے ہوتے ہیں، جس کے باعث دھواں اور ملبہ سڑک پر پھیل جاتا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔