"امریکا کا حصہ بنو، دفاعی نظام مفت پاؤ" — صدر ٹرمپ کی کینیڈا کو غیر معمولی پیشکش

کیپشن: "امریکا کا حصہ بنو، دفاعی نظام مفت پاؤ" — صدر ٹرمپ کی کینیڈا کو غیر معمولی پیشکش

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو ایک حیران کن پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کینیڈا امریکا کا حصہ بننے پر آمادہ ہو جائے تو اسے جدید میزائل دفاعی نظام " گولڈن ڈوم" بلا معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبررساں ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اس تجویز کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کینیڈا خودمختار ریاست کی حیثیت برقرار رکھتا ہے تو اسے اس دفاعی نظام کا حصہ بننے کے لیے 61 ارب ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد مواقع پر کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔ ان کی یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی حال ہی میں یہ واضح کر چکے ہیں کہ ان کا ملک امریکا میں ضم ہونے پر ہرگز تیار نہیں۔

مارک کارنی کے مطابق، کینیڈا 175 ارب ڈالر مالیت کے ایک دفاعی منصوبے میں سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے، تاہم وہ اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ " گولڈن ڈوم" نامی یہ میزائل ڈیفنس سسٹم ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور کے اختتام تک فعال ہونے کی منصوبہ بندی کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔ اس کا مقصد امریکی سرزمین کو بیرونی میزائل حملوں سے محفوظ بنانا ہے۔

Watch Live Public News