(ویب ڈیسک ) کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
پوپ لیو نے غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ غزہ سے والدین کی دلخراش فریادیں آسمان تک بلند ہو رہی ہیں، جو اپنے بچوں کی بےجان لاشوں سے لپٹے ہوئے ہیں ۔جو خوراک اور بمباری سے بچنے کیلئے پناہ کی تلاش میں تھے ۔
From #Gaza, the cries of parents rise to heaven ever more intensely as they clutch the lifeless bodies of their children, searching for food and shelter from bombs. I renew my appeal to leaders: cease fire, release all hostages, and fully respect international humanitarian law!
— Pope Leo XIV (@Pontifex) May 28, 2025
پوپ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کرے، تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کا مکمل احترام کیا جائے۔
پوپ کے اس بیان کو دنیا بھر میں امن کی اپیل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جب کہ غزہ میں جاری انسانی بحران پر عالمی سطح پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔