امریکا کا ایران پر دوبارہ فضائی حملہ، ایران کا جوابی وار، امریکی بیس کو نشانہ بنایا

امریکا کا ایران پر دوبارہ فضائی حملہ، ایران کا جوابی وار، امریکی بیس کو نشانہ بنایا

(ویب ڈیسک ) امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر خطرناک حدوں کو چھونے لگی ہے۔ ایک ہفتے میں دوسری بار امریکی فضائی حملوں نے خطے کا درجہ حرارت بڑھا دیا۔

امریکا نے ایک ہفتے میں دوسری بار ایران پر فضائی حملہ کر دیا۔اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج اور تجارتی جہازوں کو خطرات لاحق تھے۔

دوسری جانب ایران نے بھی سخت ردعمل دیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے امریکی ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ اور اگر حملے جاری رہے تو جواب مزید سخت ہوگا۔

ایران نے امریکی آئل ٹینکر کو روکنے اور تین بحری جہازوں کو گھیرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ ادھر کویت بھی ہائی الرٹ پر آ گیا۔ کویتی فوج کے مطابق دشمن ڈرونز اور میزائل ناکام بنا دیئے گئے۔

Watch Live Public News