امریکی صدر ٹرمپ نےمزید بی 2 اسٹیلتھ بمبارطیاروں کی تیاری کا آرڈردیدیا

امریکی صدر ٹرمپ نےمزید بی 2 اسٹیلتھ بمبارطیاروں کی تیاری کا آرڈردیدیا

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ یہ طیارے نظر نہ آنے والے اور ناقابل یقین صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجی اہلکاروں سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایران میں خوبصورت بی 2 بمبار طیاروں کو دیکھا جنہوں نے ایرانی جوہری صلاحیت اور سپلائی کو مکمل طور پر تباہ کر دیا تھا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ان طیاروں کے مزید آرڈر دیے ہیں کیونکہ یہ طیارے نظر نہ آنے والے اور ناقابل یقین صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر  ٹرمپ نے رواں سال جون میں بی 2 بمبار طیاروں کو ایران کی فردو اور نطنز جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منظوری دی تھی۔

 امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین کے مطابق آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے دوران بی 2  اسٹیلتھ بمبارز نے 30 ہزار پاؤنڈ وزنی 14 بم گرائے، جنہوں نے دونوں تنصیبات کی جوہری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

Watch Live Public News