انرجی ایفیشنسی اینڈکنزرویشن اتھارٹی کے ڈائریکٹرکی تعیناتی غیرقانونی قرار

انرجی ایفیشنسی اینڈکنزرویشن اتھارٹی کے ڈائریکٹرکی تعیناتی غیرقانونی قرار
کیپشن: انرجی ایفیشنسی اینڈکنزرویشن اتھارٹی کے ڈائریکٹرکی تعیناتی غیرقانونی قرار

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایس ایم او صبیح حیدر کی تعیناتی غیرقانونی قرار دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق جسٹس بابر ستار نے نیکا کے ملازم کی درخواست پر 25 صفحات پر مشتمل محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ نیکا ملازم سجاد حسین نے ڈائریکٹر ایس ایم او کی بھرتی کو چیلنج کیا تھا۔ 

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ڈائریکٹر SMO کی پوزیشن سروس رولز میں موجود ہی نہیں تھی۔ نیکا میں ڈائریکٹرکے عہدے کے لیے عمر کی حد 45 سال تھی جس کو کم کر کے 40 سال کیا گیا۔ 

عدالت نے مارچ 2024 کا گزٹ نوٹیفیکیشن خلاف قانون قرار دے دیا۔ عدالت نے چیئرمین نیکا بورڈ اویس لغاری کو فیصلہ بھیجنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے نیکا بورڈ کو غیر قانونی گزٹ کرنے کے ذمہ داران کے تعین کا حکم دیدیا۔

Watch Live Public News