گھریلوتنازع پرملزم نے5بچوں سمیت 9افرادکو ہلاک کردیا

گھریلوتنازع پرملزم نے5بچوں سمیت 9افرادکو ہلاک کردیا
کیپشن: گھریلوتنازع پرملزم نے5بچوں سمیت 9افرادکو ہلاک کردیا

ویب ڈیسک: جنوبی امریکی ملک سرینام میں گھریلو تنازع خونریز سانحے میں تبدیل ہو گیا، جہاں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے اپنے 5 بچوں سمیت 9 افراد کو ہلاک کر دیا، جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملزم نے بیوی سے جھگڑے کے بعد غصے میں آ کر بچوں پر حملہ کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچوں کے علاوہ پڑوسی بھی شامل ہیں۔ حملے کے دوران ملزم نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملے کی کوشش کی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا اور گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News