سائنسدانوں نے ممکنہ طور پر انسانی رہائش کے قابل سیارہ دریافت کر لیا

سائنسدانوں نے ممکنہ طور پر انسانی رہائش کے قابل سیارہ دریافت کر لیا
کیپشن: سائنسدانوں نے ممکنہ طور پر انسانی رہائش کے قابل سیارہ دریافت کر لیا

ویب ڈیسک: سائنسدانوں نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جو ممکنہ طور پر انسانی رہائش کے قابل ہو سکتا ہے۔ یہ سیارہ زمین کے حجم کا ہے اور 146 نوری برسوں کے فاصلے پر واقع ہے، جہاں کا ماحول مریخ سے ملتا جلتا ہے۔

اس سیارے کو "ایچ ڈی 137010 بی" کا نام دیا گیا ہے، جو ایک سورج جیسے ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے۔ یہ سیارہ زمین سے تقریباً 6 فیصد بڑا ہے۔

آسٹریلیا، برطانیہ، امریکا اور ڈنمارک کے سائنسدانوں کی ٹیم نے ناسا کی کیپلر اسپیس ٹیلی اسکوپ کے 2017 کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے اس سیارے کا پتہ لگایا۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ اس سیارے کی گردش کا دورانیہ زمین سے مشابہ ہے، جو 355 دن کا ہے، اور 50 فیصد امکان ہے کہ یہاں انسانی رہائش کے قابل ماحول ہو سکتا ہے۔

ایچ ڈی 137010 بی ہمارے نظام شمسی سے 150 نوری برسوں کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ سورج جیسے ستارے کے گرد قابل رہائش زون میں موجود ہے۔

یہ سیارہ اپنے ستارے کے سامنے سے مختصر وقت کے لیے گزرا تھا، جس سے ایک چمک پیدا ہوئی، جسے نوآموز سائنسدانوں نے نوٹ کیا اور اس پر تحقیق کی۔

محققین کے مطابق، اس سیارے کا درجہ حرارت مریخ سے ملتا جلتا ہوگا، جو کبھی کبھار منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ تاہم، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سیارے تک پہنچنے میں ہمیں ہزاروں سال لگ سکتے ہیں۔

یہ تحقیق Astrophysical Journal Letters میں شائع ہوئی ہے۔

Watch Live Public News