اے آئی پر حد سے زیادہ انحصار انسانیت کیلئے خطرہ بن سکتا ہے، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

اے آئی پر حد سے زیادہ انحصار انسانیت کیلئے خطرہ بن سکتا ہے، سائنسدانوں نے خبردار کردیا
کیپشن: اے آئی پر حد سے زیادہ انحصار انسانیت کیلئے خطرہ بن سکتا ہے، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

ویب ڈیسک: سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر حد سے زیادہ انحصار مستقبل میں انسانیت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اے آئی سے لاحق خطرہ ضروری نہیں کہ قاتل روبوٹس یا کسی اچانک تباہ کن واقعے کی صورت میں سامنے آئے، بلکہ انسانوں کا سوچنے، منصوبہ بندی کرنے اور فیصلے کرنے کی صلاحیت کے لیے اے آئی پر بڑھتا ہوا انحصار بھی ایک بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

شیفیلڈ ہالام یونیورسٹی کے روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے ماہر ڈاکٹر سیموئل ونانزی کے مطابق اے آئی پر مسلسل انحصار انسانی تنقیدی سوچ، منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو بتدریج کمزور کر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی اچانک نہیں آئے گی۔ انسان تحریر، تحقیق، کوڈنگ، معلومات کے تجزیے اور روزمرہ فیصلوں جیسے کام بتدریج اے آئی کے سپرد کرتا جائے گا، جس کے نتیجے میں خود سوچنے کے بجائے مشین سے جواب لینا زیادہ آسان محسوس ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اصل تشویش اس وقت پیدا ہوگی جب انسان اہم فیصلوں میں اپنی رائے کے بجائے اے آئی کے فیصلوں پر زیادہ اعتماد کرنے لگیں، کیونکہ ایسی صورت میں ٹیکنالوجی پر حد سے زیادہ انحصار کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

Watch Live Public News