اوپن اے آئی کا نیا اے آئی ایجنٹ ’ڈاٹس‘ متعارف

اوپن اے آئی کا نیا اے آئی ایجنٹ ’ڈاٹس‘ متعارف
کیپشن: اوپن اے آئی کا نیا اے آئی ایجنٹ ’ڈاٹس‘ متعارف

ویب ڈیسک: اوپن اے آئی نے نیا مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ ’ ڈاٹس‘ (Dots) متعارف کرا دیا، جو صارفین کی ہدایات پر مختلف کام خودکار طور پر انجام دے سکتا ہے۔

کمپنی نے سالانہ ڈویلپر ڈے کانفرنس کے دوران ڈاٹس کا اعلان کیا۔ اوپن اے آئی کے مطابق یہ ایک کلاؤڈ کمپیوٹر کی طرح کام کرتا ہے اور صارف کے فیڈ بیک سے وقت کے ساتھ اس کی ترجیحات اور کام کرنے کے انداز کو سمجھ سکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈاٹس 4 ہزار سے زائد ایپس سے منسلک ہوکر صارفین کے مختلف کاموں میں مدد کرسکتا ہے۔ اسے ویب، موبائل اور ڈیسک ٹاپ پر تحریری ہدایات یا وائس کمانڈ کے ذریعے استعمال کیا جاسکے گا۔

اوپن اے آئی کے مطابق صارفین ڈاٹس کے خودکار افعال کے لیے حدود مقرر کرسکتے ہیں اور اہم فیصلوں میں اپنی منظوری بھی شامل رکھ سکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی اور تحفظ کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ڈاٹس اپنے کلاؤڈ کمپیوٹر کے ماحول میں کام کرتا ہے، جبکہ سپورٹڈ ویب سائٹس کے پاس ورڈز محفوظ رکھنے کی صورت میں ان کی تفصیلات اے آئی ماڈل تک منتقل نہیں کی جاتیں۔

Watch Live Public News