کورونا سے مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا سے مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا سے مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 254 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران 735 نئے کیس رپورٹ ہوئے،مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 1.78 فی صد پرآ گئی، 32 ہزار 153 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج ،ایک ہزار 946 کی حالت تشویشناک ہےنیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 23افراد جان کی بازی ہار گئے ٗ ملک میں 735افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ،کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 32ہزار 153 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 1,985مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ملک میں9لاکھ 56ہزار 392کورونا کے مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ،ملک بھر میں کورونا سے تاحا22ہزار 254موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 41133ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News