قازقستان کے سفیر اور وفد کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

قازقستان کے سفیر اور وفد کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

ویب ڈیسک: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور قازقستان میڈیکل یونیورسٹی میں بین الاقوامی اشتراک کا تاریخی قدم، قازقستان کے سفیر یرزھان کستا فِن اور وفد نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کا معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا، KEMU کی حالیہ کامیابیوں پر بریفنگ دی، قازقستان میڈیکل یونیورسٹی کی ریکٹر  نےطبی تعلیم و تحقیق میں تعاون بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا، دونوں اداروں کے درمیان تحقیق، طلبہ تبادلہ پروگرام اور فیکلٹی تعاون پر اتفاق ہوا۔ 

قازقستان و پاکستان کے قومی ترانوں سے اجلاس کا آغاز ہوا، مشترکہ وژن کی توثیق کی گئی، طلبہ کے کلینیکل روٹیشنز اور مشترکہ ریسرچ اسٹڈیز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

ایم او یو اور ایم او اے پر جلد دستخط کرنے کا عزم، تعاون کو عملی جامہ پہنانے کی تیاری پر اہم بات چیت ہوئی، پروفیسر محمود ایاز کی جانب سے معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز اور سووینیئرز پیش کی گئیں۔ 

Watch Live Public News