(ویب ڈیسک) میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی۔
پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ پی ایم ڈی سی نے ایم ُڈی کیٹ رجسٹریشن میں توسیع کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
ایم ڈی کیٹ امتحان کی رجسٹریشن سنگل فیس کے ساتھ 8 کی بجائے 13 جولائی تک ہوسکے گی ۔ ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن لیٹ فیس کے ساتھ 18 جولائی تک رجسٹریشن ہوسکے گی ۔