(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کر دی گئی،ہمارے جہاز اب گھر واپسی کا عمل شر وع کر سکتے ہیں۔ایرانی نیو کلیئر ڈسٹ تقریباً منہدم پہاڑوں کے نیچے گہرائی میں دفن ہے، ایران کی افزودہ یورینیم اب امریکا نکالے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کےلیے سیچوایشن روم جا رہا ہوں، آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا ہو گا،بحری آمدو رفت کےلیے بغیر ٹول ٹیکس آبنائے ہرمز کھولنا ہو گی۔