امریکی صدر نے امیگریشن مستقل طور پر روکنے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر نے امیگریشن مستقل طور پر روکنے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک:واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکاروں پر افغان نژاد حملہ آور کے فائرنگ واقعے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’تھرڈ ورلڈ ممالک‘ سے امیگریشن مستقل طور پر روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتِ حال میں نہ صرف امیگریشن بند کرنا ضروری ہے بلکہ ملک میں ’ ریورس مائیگریشن‘ کے عمل کو بھی تیز کرنا ہوگا تاکہ سکیورٹی خطرات پر قابو پایا جا سکے۔

ریورس مائیگریشن کیا ہے؟
ریورس مائیگریشن سے مراد وہ عمل ہے جس میں لوگ کسی ملک یا خطے میں آنے کے بجائے واپس اپنے اصل ملک یا آبائی مقام کی طرف منتقل ہونا شروع ہو جائیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 20 سالہ سارہ بیک اسٹورم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ 24 سالہ انڈریو وولف کی حالت تشویشناک ہے ، وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے، فائرنگ کرنے والے شخص کی حالت بھی نازک ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے سکیورٹی اہلکار ملک کی خدمت کر رہے ہیں لیکن غیر قانونی تارکین وطن یہاں آ کر مشکلات پیدا کرتے ہیں،حکام سے غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق تفصیلی بات کی ہے۔

Watch Live Public News