امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی کرنسی کم ترین سطح پر آگئی

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی کرنسی کم ترین سطح پر آگئی
کیپشن: امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی کرنسی کم ترین سطح پر آگئی

ویب ڈیسک: امریکا کی جانب سے عائد 50 فیصد ٹیرف کے بعد بھارتی روپے کو ریکارڈ گراوٹ کا سامنا ہے، چار ماہ سے امریکی ڈالر کے مقابلے بھارتی کرنسی کی قدر گر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت پر 50 فیصد امریکی ٹیرف کے نفاذ سے معاشی سست روی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید کمی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے بھارتی روپے کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

روئٹرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں بھارتی روپیہ 88 پیسے اضافے سے 88 روپے 29 پیسے پر پہنچ گیا۔ محصولات سے امریکہ کو بھارت کی برآمدات میں 55 فیصد تک کمی کی توقع ہے، جس سے بھارت کا تجارتی خسارہ بڑھے گا اور بیرونی ادائیگیوں پر منفی اثر پڑے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اس سال اب تک بھارتی حصص اور بانڈز سے 9.7 بلین ڈالر نکالے ہیں، جب کہ نئے ٹیرف کے اعلان کے بعد صرف دو دنوں میں بلین سے زیادہ کی رقم نکال لی گئی ہے۔

ماہرین اقتصادیات کے مطابق، اگر یہ امریکی محصولات ایک سال تک برقرار رہتے ہیں، تو بھارت کی جی ڈی پی میں 60 سے 80 بیسس پوائنٹس کی کمی واقع ہوسکتی ہے، جو پہلے سے سست معیشت کو مزید دباؤ میں ڈال سکتی ہے۔

Watch Live Public News