شہزادہ ہیری کا متوقع دورہ برطانیہ،کیا والد سے ملاقات ہوگی؟

شہزادہ ہیری کا متوقع دورہ برطانیہ،کیا والد سے ملاقات ہوگی؟
کیپشن: شہزادہ ہیری دورہ برطانیہ کیلئے تیار لیکن کیا والد سے ملاقات ہوگی؟

ویب ڈیسک: برطانوی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ ہیری ایک بار پھر برطانیہ آنے والے ہیں، تاہم ان کے دورے کا سب سے اہم سوال یہ ہے کہ آیا وہ اپنے والد، کنگ چارلس، سے ملاقات کر سکیں گے یا نہیں؟

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شاہی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیری اور شاہی خاندان کے درمیان تعلقات میں کافی تناؤ پایا جاتا ہے۔ ہیری اور میگھن مارکل کے شاہی خاندان سے الگ ہونے کے بعد سے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اگرچہ ماضی میں بعض مواقع پر ہیری نے والد اور بھائی ولیم سے ملاقات کی، لیکن ان تعلقات میں اب بھی سردمہری برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیری کے دورے کے دوران ان کی کچھ عوامی سرگرمیاں طے ہیں، تاہم شاہی محل نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ اپنے والد سے ملاقات کریں گے یا نہیں۔ کنگ چارلس اپنی مصروف شاہی ذمہ داریوں اور عوامی دوروں میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے ملاقات کے امکانات غیر یقینی نظر آ رہے ہیں۔

شاہی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ ملاقات ہو جاتی ہے تو یہ شاہی خاندان کے لیے تعلقات میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم اگر ملاقات نہ ہوئی تو اس سے یہ تاثر مزید گہرا ہو جائے گا کہ شاہی خاندان کے اندر اختلافات بدستور موجود ہیں۔

Watch Live Public News