تباہ ہونےوالے طیارے میں پاکستانی مسافر بھی سوار تھے

pakistani travller also on board
کیپشن: pakistani travller also on board
سورس: google

ویب ڈیسک :  تباہ ہونے والے طیارے میں پاکستانی  مسافر بھی سوار تھے ، دعا کررہا ہوں کہ اہلیہ کو زندہ نکال لیں پاکستانی نژاد امریکی شہری حماد رضا  کی میڈیا سے گفتگو۔

 رپورٹ کے مطابق حماد رضا نے بتایا کہ ان کی اہلیہ جہاز میں  سوار تھیں جو دریائے پوٹومیک کے اوپر بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔

  حماد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میں صرف دعا کر رہا ہوں کہ مجھے کوئی آکر بتائے کہ  ابھی کوئی اسے دریا سے باہر نکال رہا ہے۔"

رضا نے بتایا کہ طیارے کے لینڈ کرنے سے کچھ دیر پہلے انہیں اپنی اہلیہ کی طرف سے ایک ٹیکسٹ میسج موصول ہوا۔"اس نے مجھے ٹیکسٹ کیا کہ وہ 20 منٹ میں لینڈ کر رہے ہیں،"  لیکن جب میرے میسج کے جوا ب میں مجھے کافی عرصے تک جوابی پیغام موصول نہیں ہوا تو مجھے محسوس ہوا کہ کچھ غلط ہوگیا ہے

Watch Live Public News