ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 11 فروری کو طلب کیا جانے والا اجلاس اب ایک دن قبل 10 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے۔
اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں دن 2 بجے ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو اجلاس ایک دن پہلے بلانے سے متعلق باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کے لیے پانچوں ہائی کورٹس کے 5 سینئر ججز کے نام طلب کیے گئے ہیں۔