وینزویلا، انتخابات کے متنازع نتائج، عوام سڑکوں پر نکل آئی

وینزویلا، انتخابات کے متنازع نتائج، عوام سڑکوں پر نکل آئی

ویب ڈیسک: وینزویلاکےصدارتی انتخابات کے نتائج کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین کی صدارتی محل تک پہنچنے کی کوشش،صدر مادورو کے پوسٹر بھی نظر آتش کر دیئے گئے۔ 

اس کے علاوہ مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں، سیکیورٹی فورسز نے منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں ، دوسری جانب اسپین میں بھی وینزویلا کے شہریوں نے صدارتی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مدورو تیسری مدت کیلئے صدارتی انتخابات جیتے ہیں۔

 دارالحکومت کراکس میں بڑی تعداد میں عوام نے احتجاج کیا اور نتائج ماننے سے انکار کردیا، جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے ،رہنماؤں کے مجسمے بھی توڑ ڈالے۔کئی مظاہرین نے صدارتی محل تک پہنچنے کی کوشش کی اور صدر مادورو کے پوسٹر بھی جلا دیے۔

Watch Live Public News