عمران خان کے بیٹوں کی گرفتاری سے حکومت مشکل میں آسکتی ہے،علیمہ خان

عمران خان کے بیٹوں کی گرفتاری سے حکومت مشکل میں آسکتی ہے،علیمہ خان
کیپشن: عمران خان کے بیٹوں کی گرفتاری سے حکومت مشکل میں آسکتی ہے،علیمہ خان

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان میں گرفتاری سے متعلق علیمہ خان نے بڑا بیان دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏رانا ثناء اللہ دھمکیاں دیتے ہیں کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان میں آئے تو گرفتار کر لیے جائیں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ آپ کر لیں گرفتار وہ عمران خان کے بیٹے ہیں۔ اُن کا والد پہلے ہی جیل میں ہے۔ وہ بھی گرفتاری سے نہیں گھبراتے،لیکن اُن کی گرفتاری عالمی خبر بن جائے گی جس سے حکومت مشکل میں آئے گی۔

Watch Live Public News