پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کی شمالی بحرہند میں مشترکہ مشق

پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کی شمالی بحرہند میں مشترکہ مشق

(ویب ڈیسک)پاکستان اور امریکا کی بحریہ نے شمالی بحر ہند میں مشترکہ مشق کی ہے، مشق کا مقصد باہمی روابط اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے  مطابق پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی بحریہ کے جہاز فٹزجیرالڈ کے ساتھ  شمالی بحر ہند میں مشق کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کا فروغ تھا ، مشق میں کئی پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل تھیں جن کا مقصد باہمی ہم آہنگی کو بڑھانا تھا ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مشق کا انعقاد دونوں بحری افواج کے میری ٹائم سیکیورٹی اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

Watch Live Public News