پی سی بی نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 کا اعلان کردیا، پہلی بار کھلاڑیوں کو ریڈ اور وائٹ بال کی کیٹگری میں میں تقسیم کیا گیا ہے اور نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ نئے کنٹریکٹ کے مطابق ریڈ اور وائیٹ بال کٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں،کپتان سمیت 5 کھلاڑیوں کو ریڈ اور وائیٹ بال دونوں فارمیٹ کے کنٹریکٹ مل گئے ہیں۔10 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے،11کھلاڑیوں کو صرف وائیٹ بال کا کنٹریکٹ ملا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 7 کھلاڑی ایمرجنگ کٹیگری کا حصہ بن گئےہیں۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ریڈ بال اور وائیٹ بال دونوں طرف کی کرکٹ کے کنٹریکٹ کی اے کٹیگریز میں شامل ہیں فخر زمان اور شاداب خان وائیٹ بال کنٹریکٹ کی کٹیگری اے میں شامل ہیں۔حسن علی ریڈ بال میں بھی اور وائیٹ بال میں سی کٹیگری کا حصہ ہیں، امام الحق کو ریڈ بال میں سی اور وائیٹ بال میں بی کٹیگری ملی ہے۔ اظہر علی ریڈ بال کنٹریکٹ کی اے جبکہ فواد عالم بی کٹیگری میں شامل ہیں ۔ عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور نعمان علی ریڈ بال کی سی کٹیگری کا حصہ ہیں اور حارث رؤف بی اور محمد نواز کٹیگری سی کا حصہ ہیں۔جبکہ ڈی کٹیگری میں عابد علی، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں ، فخر زمان اور شاداب خان وائیٹ بال کنٹریکٹ کی کٹیگری اے میں شامل ہیں . آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی، زاہد محمود اور عثمان قادر کٹیگری ڈی میں شامل ہیں ،البتہ علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حارث، محمد حریرہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا ایمرجنگ کنٹریکٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔