ویڈیو: مصنوعی کومے میں رکھ کر پیسے  بٹورنے کا منصوبہ ناکام، مریض فرار

ویڈیو: مصنوعی کومے میں رکھ کر پیسے  بٹورنے کا منصوبہ ناکام، مریض فرار

(ویب ڈیسک ) مریض  نے دعویٰ کیا کہ اس کے ہاتھ اور ٹانگیں ایک بستر سے بندھے ہوئے تھے اور اس کے اہل خانہ کو بتایا گیا تھا کہ وہ کومہ  میں ہے تاکہ  وہ اس کے علاج کے اخراجات جاری رکھیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  مدھیہ پردیش کے رتلام کے ایک ہسپتال میں ایک مریض ایک کیتھیٹر اور سانس لینے والی ٹیوب کے ساتھ سڑک پر نکل آیا اور   ہسپتال انتظامیہ پر دھوکہ دہی کا الزام لگا دیا۔

بنٹی نیمامہ نامی اس شخص نے الزام لگایا کہ اس کے ہاتھ اور ٹانگیں جی ڈی ہسپتال کے ایک بستر سے بندھے ہوئے ہیں اور اس کے اہل خانہ کو بتایا گیا ہے کہ وہ کومہ میں ہے تاکہ وہ مہنگی دوائیں خریدتے رہیں اور اس کے علاج کے اخراجات ادا کریں۔

دوسری جانب ہسپتال کے حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی اور دعویٰ کیا کہ   مریض  نے آئی سی یو کے اندر ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا اور ڈاکٹروں کے ساتھ بد زبانی بھی کی تھی۔

وائرل ویڈیو میں   مریض کو طبی آلات کے ساتھ ہسپتال سے باہر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد وہ سڑک پر احتجاج شروع کر دیتا ہے۔جیسے ہی ہنگامہ بڑھتا گیا، صنعتی پولیس اسٹیشن کے اہلکار حالات پر قابو پانے کے لیے پہنچ جاتے ہیں ۔

Watch Live Public News