ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شاجا پور کے ایک ہسپتال کے نرسنگ ڈیپارٹمنٹ میں زہریلا سانپ گھس گیا، سانپ کی انٹری سے ہسپتال عملے سمیت مریضوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نرسنگ ڈیپارٹمنٹ موجود خواتین ڈاکٹرز اور مریضوں پر شدید خوف طاری ہے کیونکہ وہاں پانچ فٹ لمبا کوبرا سانپ گھس آیا ہے،عملہ اور مریض خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے اور مدد کے لئے سانپ پکڑنے والوں کا اطلاع کی۔
سانپ پکڑنے کے ماہر جیتندر مالویہ موقع پر پہنچے اور نہایت مہارت کے ساتھ صفائی کے وائپر کی مدد سے کوبرا کو قابو میں کیا، خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سانپ کو قابو کرنے کے مناظر کی ویڈیو خواتین ڈاکٹرز نے اپنے اپنے موبائل فون میں بھی بنائی۔
ماہر جیتندر مالویہ نے بعدازاں اس خطرناک سانپ کو محفوظ طریقے سے جنگل میں چھوڑ دیا، واقعے کے بعد نرسنگ ہوم انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔