امریکی صدر کی  ایران کے بجلی کے پلانٹس، تیل کے کنویں ، خارگ جزیرے کو مکمل تباہ کرنے کی دھمکی

امریکی صدر کی  ایران کے بجلی کے پلانٹس، تیل کے کنویں ، خارگ جزیرے کو مکمل تباہ کرنے کی دھمکی

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بجلی کے پلانٹس ، تیل کے کنویں اور خارگ جزیرے کو مکمل تباہ کرنے کی دھمکی دیدی۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ٹروتھ پر بیان میں کہا کہ جنگی آپریشن روکنے کے لیے ایران کی دانشمندانہ قیادت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں،مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہوچکی ہے۔

انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ  لیکن اگر کسی بھی وجہ سے جلد کوئی معاہدہ نہ ہو سکا،غالب امکان ہے کہ ہو جائے گا اور اگر آبنائے ہرمز کو فوری طور پرنہ کھولا گیا توہم ایران کے تمام بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس، تیل کے کنویں اور خارگ جزیرے اور ممکنہ طور پر تمام ڈی سیلینیشن پلانٹس کو  مکمل طور پر تباہ کر دیں گے۔

Watch Live Public News