ویب ڈیسک: فاشسٹ مودی حکومت کی جنگی اور عالمی اشتعال انگیز پالیسیوں نے بھارتی نوجوانوں کو غیر ملکی میدان جنگ کا ایندھن بنا دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ کے دوران ہندوستان کے کردار پر پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ بھارت روس سے تیل خرید کر جنگ کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔
ادھر روس یوکرین جنگ میں جھونکے گئے ایک بھارتی نوجوان نے ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں بغیر کسی تربیت کے جنگی محاذ پر دھکیل دیا گیا ہے۔ بھارتی نوجوان کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ آپ لوگ یوکرین کے اندر ہیں، آپ کی کوئی نہیں سنے گا۔ ہمیں کام کے لالچ میں لایا گیا اور اب کھانا پینا بھی نہیں دیا جا رہا۔
نوجوان نے مزید کہا کہ یہ ہماری آخری ویڈیو ہو سکتی ہے۔ ہمارے ساتھ زبردستی کی جا رہی ہے اور فرنٹ لائن پر بھیج دیا گیا ہے۔
کچھ روز قبل بھارتی کانگریس کے ایم ایل اے پرگت سنگھ نے بھی انکشاف کیا تھا کہ ہمارے نوجوان غیر ملکی میدان جنگ میں مر رہے ہیں۔ انہیں جھوٹے وعدوں پر روس لے جایا جا رہا ہے اور خاندانوں کو بے سہارا، بے خبر چھوڑ دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق، فاشسٹ مودی حکومت کی روس نواز پالیسیوں سے بھارت کو شدید سفارتی اور معاشی نقصان پہنچ رہا ہے، جبکہ 'نیشن فرسٹ' جیسے کھوکھلے نعروں کا اصل چہرہ بھارتی نوجوانوں نے خود بے نقاب کر دیا ہے۔